• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سکندرخان کا بارشوں سے ہونے والے نقصان پراظہارافسوس

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں بونیر ،باجوڑ ،بٹگرام اور دیگراضلاع میں طوفانی بارشوں سےسیکڑوں اموات پرشدید دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے اورکہاہےکہ غم اور آفت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ عوام کےساتھ ہے اللہ پاک شہید ہونےوالوں کو اپنےجوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کوجلد صحت عطاء فرمائے انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
کوئٹہ سے مزید