کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سماجی پارٹی کے چیئرمین سردار عبدالرزاق ستوریانی نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور یہ آزادی ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو سریاب سے نکالی جانے والی موٹر سائیکل ریلی کے شرکاء کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور اکابرین نے اپنی جانوں کی قربانی دئے کر پاکستان حاصل کیا ،آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھی جائے جو آج بھی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔