• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی اطلاع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیں بجلی کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں 15سے 18اگست تک سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی نیوجان محمد، اولڈ جان محمد،سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا،اے ون سٹی، واسا، اولڈ لیاقت بازار،خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل ،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔ 17اگست کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے صبح ساڑھے دس سے دوپہر اڑھائی بجےتک بجلی بندہوگی ۔ مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس ، کاسی ون، کاسی ٹوفیڈرزاور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے مالک،عالم خاناور نواںکلی فیڈروں سے صبح ساڑھے دس سے دو پہر اڑھائی بجےتک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی جناح ٹاون، ملک پلانٹ ، بروری، شہبازٹاون، اولڈسمنگلی،نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈرز اور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، عمر، چشمہ فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپرمرمتی کاموں کیلئے 17اگست سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، سریاب ون، انڈ سٹریل ، ہزارہ ٹاون ، جوائنٹ روڈ ، واسا ، بی ایم سی ، کرانی ایکسپریس، منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح9 بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید