لاہور(خبرنگار) تحریک لبیک یا رسولؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: اسرائیلی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا بیان عالم اسلام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ مسلم حکمرانوں کو اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا۔ اسرائیلی کابینہ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔