• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر "گرین کیمپس مہم" کا آغاز

لاہور(خبرنگار)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں ’’آزادی کا دن، سبز پاکستان کے نام‘‘ کے عنوان سے گرین کیمپس مہم کا آغاز کیا گیا۔ یہ شجرکاری مہم جشنِ آزادی کی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں زلال خضر فاؤنڈیشن اور ای پی اے کے تعاون سے یو ای ٹی میں کیمپس کے مختلف حصوں میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے نام کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
لاہور سے مزید