• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی، ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔

بی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے لیے زبانی طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے، تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں۔

 بی ایچ ایف کے آفیشل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کو فرسٹ ریزرو ٹیم رکھا گیا تھا، ہمیں حتمی فیصلے کا انتظار ہے، اُمید ہے کہ ہمیں اگلے 48 گھنٹوں میں باقاعدہ بتا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کو پاکستان کے متبادل کے طور پر ایشیاء کپ میں شامل کیا جا رہا ہے ، پاکستان ہاکی ٹیم کا موجودہ حالات میں بھارت جانا ممکن نہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اگلے ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کر دے گی۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید