• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی امریکی کمپنیوں کیلئے خطرناک قدم ہو سکتا ہے، امریکا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر پیٹر نیوارو کا ’فناشل ٹائمز‘ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی روسی خام تیل کی خریداری ماسکو کو یوکرین جنگ میں مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت کو روس سے خام تیل خریدنا بند کرنا ہوگا، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ 

نیوارو نے مزید لکھا کہ بھارت اب روس اور چین دونوں کے قریب ہو رہا ہے، اگر بھارت چاہتا ہے کہ اسے امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر سمجھا جائے تو اسے اس کے مطابق برتاؤ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگایا ہے، وہ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید