• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے غزہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فلسطینی مذاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے شہر غزہ سے مکینوں کی جبری منتقلی کے منصوبے کو لاکھوں باشندوں کے لیے ’نسل کشی اور نقلِ مکانی کی ایک نئی لہر‘ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جنوبی غزہ میں خیموں اور پناہ گاہوں کے دیگر سازوسامان کی طے شدہ تعیناتی ایک ’صریح دھوکا‘ ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کی جبری منتقلی کا اقدام ایک وحشیانہ جرم کی پردہ پوشی ہے جو قابض افواج انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مکینوں کو جنگی علاقوں سے انکلیو کے جنوب میں منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے خیمے اور دیگر سازوسامان فراہم کرنے کی تیاری شروع کر رہی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ کے آغاز میں شمالی غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے نئے حملے شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید