• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین کی منظوری 12 مختلف یونٹ قائم

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی تشکیل شدہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے کام کرنے کی حدود کا تعین اور قوانین کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سیکشن افیسر حماد حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ادارہ ایف ائی اے کی طرح پیکا ایکٹ 2018 کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ 1860 کے قوانین کی دفعات پر بھی تحقیقات کر سکے گا۔ ادارے کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر مجوزہ یونیفارم پہننے کے پابند ہوں گے۔ دوران انکوائری تفتیشی افسر کو پراپرٹی یا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی اجازت درکار ہوگی مگر بہت زیادہ ارجنسی میں ڈائریکٹر بھی اجازت دے سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید