• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: معروف نیشنل پروموٹر ریحان صدیقی کی والدہ کو سپردخاک کردیا گیا

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

امریکا کے معروف نیشنل پروموٹر اور انٹرٹینمنٹ بزنس انڈسٹری کی شخصیت ریحان صدیقی کی والدہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرخاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ ہیوسٹن کی حمزہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں، رشتہ داروں، دوستوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، بشمول شوبزنس انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

بعد ازاں، مرحومہ کو فاریسٹ لاون فنرل ہوم، المیڈا جینوا روڈ، ہیوسٹن میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحومہ چند ماہ سے شدید علیل تھیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

کمیونٹی رہنماؤں اور دوستوں نے ریحان صدیقی اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اہلِ خانہ نے اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ دینے، تعزیت کرنے اور ہمدردی جتانے والے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید