• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان بھی دبئی میں میری اسٹارڈم سے حیران رہ گئے: ارباز خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اپنی شہرت کا موازنہ بھارتی اداکار سلمان خان سے کرتے ہوئے یو اے ای میں پیش آیا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

حال ہی میں ماضی کے نامور اداکار ارباز خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی کئی یادیں تازہ کیں۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے یو اے ای میں چیریٹی کرکٹ میچ میں پیش آنے والا دلچسپ قصہ سنایا اور کہا کہ سلمان بھی دبئی میں میری اسٹارڈم سے حیران رہ گئے تھے۔

ارباز خان کا کہنا تھا کہ جب ہم گراؤنڈ میں کھیلنے گئے تو ٹاس کے بعد وقفے کے دوران سلمان خان نے کہا کہ کراؤڈ (ہجوم) بہت پُرجوش ہے ان سے ملتے ہیں، پھر سلمان اپنے تمام سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ آگے آگے پہلی صف میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان کے پیچھے جاوید شیخ، بہروز سبزواری، معمر رانا وغیرہ دوسری اور تیسری صف میں تھے جبکہ میں کوئی آٹھویں صف میں آ رہا تھا، سلمان جہاں جہاں سے گزرتا وہاں شور ہوتا، نعرے بازی ہوتی پھر کچھ دیر کے لیے شور تھم جاتا اور پھر جب میں وہاں سے گزرتا تو دوبارہ شور ہوتا۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ جسے چاہیے عزت دے، یہ بہت اچھا لمحہ تھا کیونکہ سلمان نے بھی پیچھے مڑ کر دیکھا کہ میں تو آگے آگیا ہوں اب پیچھے کس کے لیے اتنا شور ہو رہا ہے۔ یو اے ای میں جتنے پٹھان برادر تھے وہ مجھے ویلکم کر رہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید