پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی ایک بھارتی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بڑی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان کی بے شمار ڈراموں میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی بھی مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔ ان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ جوڑی لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ ہے اور ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتی ہے۔
تاہم حال ہی میں ایک بھارتی ماڈل اور انفلوئنسر پرینکا شرما نے مداحوں کو چونکا دیا ہے، کیونکہ وہ شکل و صورت میں سارہ خان سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔
پرینکا کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین نے دونوں کو ہوبہو جڑواں قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک نے لکھا سیم ٹو سیم سارہ خان ہے، دوسرے نے سارہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کی بہن ڈھونڈ لی ہے، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ بالکل سارہ خان کی فوٹو کاپی لگ رہی ہیں۔