• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامعہ حجاب اغوا دھمکی کیس: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکی کے کیس میں نامزد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید