جنوبی بھارت کی فلمی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فلم اسٹار انوشکا شیٹی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تیلگو اور تامل فلموں کی 44 سالہ شہرت یافتہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس تھوڑا سا وقفہ لینے جا رہی ہوں تاکہ دنیا سے دوبارہ جڑ سکوں اور اسکرولنگ سے دور اپنے کام پر توجہ دے سکوں۔
ایک کاغذ پر تحریر اس پوسٹ میں انکا مزید کہنا تھا کہ نیلی روشنی کو موم بتی کی روشنی سے بدل رہی ہوں۔ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے بریک لیا تاکہ دنیا سے دوبارہ رابط قائم کر سکوں جہاں سے ہم سب نے آغاز کیا تھا۔ آپ سب سے جلد دوبارہ جلد ملوں گی، نئی کہانیوں اور زیادہ محبت کے ساتھ۔ ہمیشہ مسکراتے رہیں۔ انوشکا شیٹی۔
واضح رہے کہ انکا یہ اعلان انکی حالیہ فلم گھاٹی کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔
فلم گھاٹی 5 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلموں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے والی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق گھاٹی نے ایک ہفتے میں بھارت میں صرف 6.64 کروڑ کا بزنس کیا۔ ہدایتکار کرش جاگرلموڈی کی اس فلم میں انوشکا اداکار وکرم پرابھو کے ساتھ مرکزی رول میں تھیں۔