مزاحیہ اور غیر سنجیدہ انداز کے سبب راتوں رات شہر حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان اپنے اوپر انڈے پھینکے جانے کے سبب پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ لندن سے چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اِن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں ایک میں اِنہیں روتے ہوئے اور دوسری میں اپنے اوپر ہونے والے حملوں پر ردِ عمل دیتے دیکھا گیا ہے۔
پہلی ویڈیو میں چاہت فتح پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں جبکہ اِن کے ساتھی اِنہیں تسلیاں دے رہے ہیں۔
دوسری ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اس واقعے پر بات کر رہے ہیں۔
اِن کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ مجھے دو انڈے مارے گئے، پہلے ایک شخص آیا اور اس نے انڈا پھینکا، اس کے فوراً بعد ایک اور لڑکا بھاگتا ہوا آیا اور اِس نے میرے سر پر انڈا مارا۔
گلوکار نے ویڈیو میں ایک خاتون اور ایک مرد کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا ریسٹورنٹ بند کرواؤں گا۔
چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا ہے کہ مجھے پہلے سی سی ٹی وی نہیں دی گئی تھی، میرے پاس ثبوت نہیں تھے، میں اسی وقت پولیس اسٹیشن جاتا لیکن اب میرے پاس ثبوت ہیں، میں آپ لوگوں کو عدالت لے کر جاؤں گا۔