گھر بار اور کوچہ و بازار اجاڑ کر
جو کچھ زمیں پہ تھا، وہ تہہِ آب لے گیا
’’کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک
مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا‘‘
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک ہیوی ٹریفک نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔
ضیاءالدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنےکی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے۔
کراچی میں تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا پیدا ہونا نئی بات نہیں، 1990 سے یہ صورتحال بارہا دیکھی گئی، خصوصاً شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ کی ابتر حالت شہری حکومت کی ناقص کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کراچی کے550 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہونے کے سبب شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے۔
کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، مختلف حادثات میں 10 افراد کی اموات، شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے نالے 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے ہیں، کراچی میں 170 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیم قائم کردی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر اسٹارٹ کرایا۔
ملتان والو! تیار ہو جاؤ، میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ آپ کے شہر آ رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں آج انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہوئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کل کراچی میں عام تعطیل پر بھی غور کر رہی ہے۔
کویت میں معروف مصنف اور پروڈیوسر کو شہریت سے محروم کر دیا گیا۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کے مقابلے میں کل مزید تیز بارش ہوسکتی ہے۔