سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کے دوران صوبے میں سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تباہ یا متاثرہ گھر دوبارہ تعمیر کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی دریاؤں اور پانی والی جگہوں پر بنے دیہات محفوظ جگہ منتقل کریں۔