• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر پابندیاں لگانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک، ڈچ وزیرِ خارجہ مستعفیٰ

ڈچ وزیرِخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ڈچ وزیرِخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ڈچ وزیرِ خارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ سمیت دیگر وزراء نے کابینہ کی طرف سے اسرائیل پر مجوزہ پابندیوں پر ساتھ نہ دینے پر اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے وزیرِخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ سمیت دیگر وزراء نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارراوئیوں کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کے حق میں کابینہ کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کیسپر ویلڈ کیمپ نے کہا کہ وہ معنی خیز اقدامامت لینے میں اٹھوانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کابینہ میں شامل اپنے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا رہا۔

بتاتے چلیں کیسپر ویلڈ کی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیلی دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے وزراء پر نیدرلینڈز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید