• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ٹرمپ انتظامیہ کا ہوا سے بجلی بنانے کے 80 فیصد مکمل منصوبے کی تمام تعمیرات روکنے کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 80 فیصد تک مکمل، ہوا سے بجلی بنانے والے  بڑے منصوبے کی تمام تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔

امریکی بیورو آف اوشین انرجی مینجمنٹ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا کہ ادارہ قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ادارے کے جائزہ مکمل کرنے تک منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہیں کی جا سکتیں۔

امریکا کے رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل کے قریب بننے والا یہ منصوبہ گزشتہ سال تمام ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

اس منصوبے کا مقصد رہوڈ آئی لینڈ کے ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید