وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکۂ حق کی فتح کے مرہونِ منت ہے۔
لندن میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے، مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں، سعودی ولی عہد نے مجھے یاد کرایا کہ 71ء میں سعودی عرب نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاہدے کے ثمرات میں پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔