ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے جہاں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا ہے۔
پاکستان کے فیضان گل نے اسپورٹس فزیک کیٹگری میں سونے کا میڈل حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل اعجاز خان نے ماسٹر کیٹگری میں اور فراست علی نے 75 کے جی کیٹگری میں سونے کا میڈل جیتا تھا۔