ترک خاتونِ اوّل امینہ اردوان نے امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے بچوں کے لیے آواز اُٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ترک میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں ترک خاتون اوّل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی درندگی کا شکار غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
انہوں نے میلانیا ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غزہ کے ہزاروں بچوں کے کفن پر لکھا ہوا ’نامعلوم بچہ‘ ہمارے ضمیر پر نہ بھرنے والا زخم ہے۔
ترک خاتون اوّل نے کہا ہے کہ آپ نے یوکرین کے بچوں کی وکالت کی، امید ہے آپ غزہ کے بچوں کے لیے بھی حساسیت کا مظاہرہ کریں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں مل کر غزہ میں جاری ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اُٹھانی ہو گی، غزہ میں جاری ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اور طاقت کو متحد کرنا ہو گا۔