• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، امداد کے منتظر 6 افراد سمیت 12 فلسطینی شہید

ایک غمزدہ باپ اپنے شہید بچے کی میت کو بوسہ دیتے ہوئے—تصویر سوشل میڈیا
ایک غمزدہ باپ اپنے شہید بچے کی میت کو بوسہ دیتے ہوئے—تصویر سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، صبح سے جاری حملوں میں اب تک امداد کے منتظر 6 افراد سمیت 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت  نے بتایا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت سے 115 بچوں سمیت 289 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ 

مئی سے اب تک امداد کے منتظر شہید  ہونے والوں کی کل تعداد 2 ہزار 95 ہو گئی ہے جبکہ مئی سے اب تک 15ہزار 4 سو 31 امداد کے منتظر فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 فلسطینی شہید اور 278 زخمی ہوئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے متلاشی 19 افراد شامل ہیں اور 123 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ 57 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید