• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہد قدرت کا تحفہ اور صحت کا خزانہ

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

شہد اپنی قدرتی مٹھاس اور دواؤں جیسی خصوصیات کے باعث دنیا بھر میں صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے، اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات اسے ناصرف غذائیت بلکہ علاج کا ایک اہم ذریعہ بناتی ہیں۔

شہد ہاضمے کو بہتر بنانے، انفیکشنز سے لڑنے اور معدے کے مسائل کے علاج میں معاون ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ شہد کا استعمال چربی کم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شہد خون میں کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ خراب کولیسٹرول (LDL) کو کم اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کو بڑھاتا ہے، کچھ تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہد ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محدود مقدار میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

شہد میں وٹامن C، B1، B2، B3، B5، B6 کے علاوہ کیلشیم، فاسفیٹ، سوڈیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کلورائیڈ شامل ہیں، جو انسانی جسم کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزاء ہیں۔

شہد اپنی کاربوہائیڈریٹ خصوصیات کے باعث فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور جسمانی برداشت میں اضافہ کرتا ہے، یہ قوتِ مدافعت بڑھانے اور سوزش کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔

 شہد میں موجود اینٹی کینسر اور اینٹی ٹیومر اجزاء کینسر کی افزائش کو روکنے یا سست کرنے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

شہد دماغی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، روایتی علاج میں اسے قدرتی اینٹی سیپٹک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، چہرے پر ماسک کی شکل میں لگانے سے جلد کو نمی اور نکھار ملتا ہے، جبکہ مہاسوں کے علاج میں بھی معاون ہے۔

صحت سے مزید