• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند زندگی کیلئے شہد کا استعمال لازمی ہے

صدیوں سے بطور دوا استعمال کیے جانے والے سنہری رنگ کے شیریں شہد کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

شہد پر کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیق نے بھی اس کی افادیت کو مانا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات بھی شہد کے استعمال کے بے شمار فوائد  بتاتی ہیں۔

شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے اسی لیے اس کے استعمال پر اتنا زور دیا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی جز ہے جس کے استعمال کے انسانی جسمانی صحت پر صرف فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں نقصانات نہیں۔

شہد کا استعمال مختلف مقاصد کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے جن میں خوبصورتی میں اضافے اور بطور ڈیٹاکس ایجنٹ سر فہر ست ہے، طبی ماہرین بھی شہد کا استعمال نہار منہ تجویز کرتے ہیں۔

سُپر فوڈ میں شمار کیے جانے والے شہد کے چند فوائد مندرجہ درج ذیل ہیں جنہیں جاننا نہایت ضروری ہے۔

موسم سرما کی بیماریوں کا علاج 

نزلہ، زکام کھانسی اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لیے روز صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد کا استعمال کرنا چاہیے،  شہد کا نہار منہ لیموں ار نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کے نیتجے میں نزلہ اور زکام سے حفاظت ملتی ہے اور اضافی چربی کو بھی گھلنے میں مدد ملتی ہے اور وزن میں خاظر خوا کمی آتی ہے۔

بوجھل صبح سے نجات 

اکثر افراد صبح اُٹھتے ہی چائے کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دن آغاز بوجھل اور تناؤ کے ساتھ ہوتا ہے ۔

صبح کے اوقات میں بوجھل پن کو دور کرنے کے لیے چائے یا کافی کے بجائے نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی استعمال کرنا چاہیے، اس عمل سے توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاک و چوبند ہلکا محسوس کریں گے۔

نظام ہاضمہ کی بہتر کارکردگی کے لیے 

نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے، دائمی قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل ہے۔

صاف شفاف جلد کے لیے

شہد ایک اینٹی آکسائیڈنٹ ز ہے، اس کا استعمال معمول بنالینا چاہیے، اس کے استعمال سے جسم سے زہریلا مواد خارج ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں خون صاف جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جِلد شفاف اور ایکنی، داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے۔

کولیسٹرول لیول میں کمی

شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایسے اجزا اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ 

روزانہ شہد کھانے کے نتیجے میں اینٹی آکسائیڈنٹس اجزا مثبت کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے نہایت مفید 

طبی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا شریانوں کو سکڑنے یعنی چربی جمنے کے سبب پتلی ہونے سے بچاتا ہے، شریانوں کا تنگ ہونا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے 3 چمچ شہد کا استعمال دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

پر سکون نیند

شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے نہایت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

سر کی خشکی دور کرنے کے لیے مفید

شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے 2 چمچ  شہد کو 4 چمچ نیم گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں، 30 منٹ لگا رہنے دیں اور بعد ازاں اسے کسی مائلڈ شیمپو سے دھو لیں۔

سر کی خُشکی کے خاتمےکے لیے یہ نہایت آزمودہ ٹوٹکا ہے۔

تازہ ترین