• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سنگین مضر اثرات کی اطلاعات پر چکن گنیا کی ویکسین کا لائسنس کینسل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا میں چکن گنیا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا لائسنس سنگین مضر اثرات کی اطلاعات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق Ixchiq نامی ویکسین ان دو ویکسینز میں سے ایک ہے جنہیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے منظور کیا تھا۔

فرانسیسی دوا ساز کمپنی والنیوا ’Valneva‘ کی تیارکردہ ویکسن کے استعمال کی منظوری 2023ء میں دی گئی تھی، چکن گنیا سے بچاؤ کی ویکسین سے متاثرہ کیسز میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

امریکی ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس معطلی کا فیصلہ ویکسین سے متعلق سنگین حفاظتی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ اس ویکسین کے لگوانے والوں میں دماغی سوزش سمیت چکن گنیا جیسی مزید بیماریاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی تھیں۔

صحت سے مزید