کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کمی یا اضافے کے 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر موجود ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ہزار 371 ڈالرز فی اونس ہے۔