جنوبی بھارت کی کناڈا فلمی انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش مینگلورو کینسر کی بیماری سے نبرد آزما رہنے کے بعد پیر کو چل بسے۔
خاندان کے مطابق ان کی عمر 55 برس تھی اور کافی عرصے کینسر میں مبتلا تھے۔
دنیش مینگلورو فلم آ دیناگلو، کنتارا اور کے جی ایف کی وجہ سے معروف تھے، انکی موت نے کناڈا فلم کمیونٹی اور ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
وہ ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کے رہنے والے تھے اور انھوں نے اپنا فلمی کیریئر بطور آرٹ ڈائریکٹر شروع کیا اور متعدد معروف کناڈا فلموں میں ڈائریکشن کے بعد وہ اداکاری کی جانب آئے۔