بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو ٹرین کا کرایہ 8 سال بعد پہلی مرتبہ بڑھا دیا گیا، کم از کم کرایہ 11 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے تصدیق کی ہے کہ آج سے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 8 سال بعد ہوا ہے، اس سے قبل 2017 میں کرایوں میں ترمیم کی گئی تھی۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق کرایہ صرف 1 سے 4 روپے تک بڑھایا گیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر 5 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایم آر سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرایہ میں اضافہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات کو پورا کرنے اور مستقبل کی توسیعی منصوبہ بندی کے لیے ناگزیر تھا۔
یاد رہے کہ 2017 میں کرایوں میں تبدیلی فورتھ فیئر فکسیشن کمیٹی (ایف ایف سی) کی سفارشات پر کی گئی تھی۔ اس وقت کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے تھا، جبکہ اب کم از کم 11 روپے اور زیادہ سے زیادہ 64 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔