• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس اے آئی نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی xAI نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ کمپنی نے اربوں ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

 مقدمے میں دونوں کمپنیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اے آئی مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے اور مسابقت کو ختم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایپل اور اوپن اے آئی نے مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے تاکہ اجارہ داری برقرار رہے اور x اور xAI جیسی نئی کمپنیوں کو مقابلے سے باہر رکھا جا سکے۔

xAI نے الزام عائد کیا کہ ایپل کی اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو آئی فونز، آئی پیڈز اور میکس میں ضم کیا گیا ہے، اس نے مارکیٹ کے توازن کو بگاڑ دیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ اگر ایپل کا اوپن اے آئی کے ساتھ یہ خصوصی معاہدہ نہ ہوتا تو ایپل کے پاس کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ اپنے ایپ اسٹور پر X ایپ اور Grok ایپ کو کم نمایاں کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید