نیویارک (جنگ نیوز )ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا،ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے،ٹوئٹر کمپنی کو خریدنے کیلئے عوامی تماشہ لگانے کے بعد، اور بیچنے والے کے موافق کمپنی کے انضمام کے معاہدے کی تجویز اور اس پر دستخط کرنے کے بعد، ایلون مسک بظاہر یہ سمجھتے ہیں کہ دوسری پارٹی کے بر عکس وہ خود ڈیلاویئر کنٹریکٹ قانون کے تابع نہیں ہیں۔ وہ اپنا ذہن تبدیل کرنے اور معاہدے کو کوڑے دان میں ڈالنے کیلئے آزاد ہیں۔ وہ کمپنی کے کاموں میں خلل ڈالنے کے مجاز ہیں اور اسٹاک ہولڈرز کی قیمت کو تباہ کرنے کے ساتھ ہی معاہدہ ترک کر سکتے ہیں۔