امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے پینال کاؤنٹی میں ایک خوفناک اور قیامت خیز گرد و غبار کا طوفان آیا جس نے پورے آسمان کو ڈھانپ لیا۔
امریکی محکمہ موسمیات (نیشنل ویدر سروس) کے مطابق یہ گرد و غبار کا شدید طوفان دراصل ’ہبوب‘ (Haboob) تھا، جو عام طور پر جنوب مغربی امریکا میں موسمِ گرما کے دوران مون سون میں بنتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ طوفان اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب گرج چمک والے بادل زمین کی طرف تیز جھکڑ بھیجتے ہیں، جو صحرا کی سطح پر موجود خشک ریت کو اُڑا کر دھول کے جھکڑ بنا دیتے ہیں۔
یہ دھول بادلوں کے دائرے سے کہیں زیادہ فاصلے تک پھیل جاتی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر حدِ نگاہ متاثر ہوتی ہے۔
حکام نے شہریوں اور ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر ڈرائیورز دورانِ سفر اگر حدِ نگاہ متاثر دیکھیں تو فوری طور پر سڑک کنارے گاڑی روک دیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔