امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کی تحریک اینٹیفا ’ANTIFA‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اینٹیفا ایک خطرناک اور انتہا پسند بائیں بازو کی آفت ہے۔ ان افراد کی بھی تحقیقات کرنے کی تجویز دوں گا جو اسے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی امریکی نیوز چینل پر ایک پروگرام کے دوران الزام لگایا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی چارلی کرک کے قتل کا سبب بنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس بائیں بازو کے تشدد کے فَنڈنگ نیٹ وَرکس کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھنے پر غور کر رہا ہے۔