برطانیہ سے امریکا واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی آنے کی وجہ سے لندن میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میرین ون نے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی طرف پرواز کے دوران معمولی فنی خرابی کی وجہ سے مقامی ایئر فیلڈ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہنگامی لینڈنگ انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی اور پھر صدر اور خاتون اول کو بحفاظت دوسرے ہیلی کاپٹر میں منتقل کر کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا جہاں سے وہ دونوں وطن واپسی کے لیے ایئر فورس ون میں سوار ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔