دنیا بھر میں اب بھی 2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں، ہر چار میں سے ایک شخص کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں۔
عالمی ادارۂ صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق 10 کروڑ سے زیادہ لوگ اب بھی دریا، تالاب اور نہروں کے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی ناکافی سہولتیں اربوں لوگوں کو بیماریوں کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسے 28 ممالک جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقہ سے ہے، ان میں اب بھی ہر چار میں سے ایک سے زائد افراد بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔