نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا کہ بھارتی ڈیم تھین گنجائش کے مطابق 97 فیصد بھرچکا ہے، اسپل ویز کسی بھی وقت کھولے جاسکتے ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا بہاؤ متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق پیر پنجال رینج کے نالوں بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بہاؤ 1 لاکھ 15 ہزار ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 50 کیوسک تک متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر راوی کا بہاؤ 50 ہزار 150 کیوسک ریکارڈ ہوا، جو تھین ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کی صورت میں 90 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق شہری دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔