• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امال ملک نے خاندان سے قطع تعلق کی اصل وجہ بتا دی

امل ملک(تصویر سوشل میڈیا)۔
امل ملک(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی میوزک ڈائریکٹر، کمپوزر، گلوکار، میوزک پروڈیوسر اور گیت نگار امل ملک نے اپنے خاندان سے تعلق ختم کرنے کی حقیقی وجہ بتادی۔

 امل معروف بھارتی گلوکار و موسیقار انو ملک کے بھتیجے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ ایک سنجیدہ بریک اپ سے گزر رہے ہیں اور ان کی اپنی والدہ سے تلخ کلامی ہوئی، جس کی وجہ سے وہ خاندان سے دور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ حل ہی میں امال ملک اس وقت شہ سرخی بنے جب انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ انھیں ڈپریشن کا سامنا ہے اور خاندان سے قطع تعلق کرلیا ہے۔ تاہم یہ پوسٹ انھوں نے بعد میں ڈیلیٹ کردی۔ 

اب سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 19 کے شو کے دوران بلآخر امال نے اس پوسٹ کی تحریر کی اصل وجہ بتائی۔

بھارتی ہدایتکار، پروڈیوسر اور مصنف ذیشان قادری سے گفتگو میں انھوں نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شناخت کا بحران محسوس ہوا، گانے سب میں بنا رہا تھا لیکن کوئی مجھے پوچھ نہیں رہا تھا، میرا چھوٹا بھائی (ارمان ملک) تو میرے بیٹے جیسا ہے۔

اس سے مجھے کوئی شکوہ نہیں، اس نے تو کبھی ایسا محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ اسٹار میں ہوں آپ نہیں۔ امال ملک نے کہا کہ انکی والدہ کے ساتھ کافی تلخی ہوئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایسا کافی سالوں سے ہورہا تھا، جس پر بلآخر میں نے یہ پوسٹ کی، میری ٹوئٹ یا میری جانب سے ارمان سے کچھ کہنے پر کوئی ارمان سے پنگا لے رہا ہے اور پاپا کو کچھ بول رہا ہے، اس کے بعد تو والدہ کی پرورش کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔ جس پر میں نے کہا یا تو آپ تینوں اپنا خاندانی نام بدل ہو یا پھر میں ایسا کرلیتا ہوں، جس کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ 

اس دوران میرا کتا مرگیا اور میں ایک سنجیدہ بریک اپ سے گزرا۔ یہ سارا جذباتی انتشار ایک ساتھ اُبھرا اور انٹرنیٹ پر پھیل گیا۔ 

واضح گزشہ مارچ میں امال نے انسٹاگرام پر اپنی ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور خاندان سے تلخیوں کا انکشاف کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میرا سکون چھین لیا گیا اور میں جذباتی طور پر ٹوٹ چکا ہوں اور شاید مالی طور پر بھی نقصان اٹھایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید