اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی، اسرائیلی ٹینک زمینی پیش قدمی کے لیے تیار، غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بھوک کی شدت سے مزید تین فلسطینی انتقال کرگئے جس کے بعد اسرائیل کے جبری قحط سے اموات 303 ہو گئیں۔
اقوام متحدہ، کینیڈا، سعودی عرب اور ایران نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے اگلے دو سے تین ہفتے میں غزہ جنگ کا فیصلہ کُن نتیجہ سامنے آجائے گا۔