• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن جلد کرائے کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے، برطانوی اخبار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن جلد ہی اپنے بچوں کے ساتھ ونڈسر گریٹ پارک میں اپنے نئے محل نما گھر میں منتقل ہونے والے ہیں، جس کی مالیت ہی نہیں کرایہ بھی ہوش اُڑانے کے لیے کافی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل کے بادشاہ اور ملکہ، موجودہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئیس کے ساتھ نئی شروعات کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے فاریسٹ لاج کا انتخاب کیا ہے، جو ایک 8 بیڈ رومز والی جارجیئن حویلی ہے۔

یہ 8 کمروں پر مشتمل عالیشان حویلی فاریسٹ لاج، ان کی موجودہ رہائش گاہ ایڈیلیڈ کاٹیج سے صرف 4 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ گھر شاہی جوڑے کے بچوں کے لیے بھی انتہائی موزوں سمجھا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ جائیداد کراؤن اسٹیٹ کی ملکیت ہے، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 5.7 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ شاہی جوڑا اسے کرائے پر حاصل کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جارجیئن حویلی 1829 سے شاہی خاندان کی تحویل میں ہے۔ 2001 میں اس کا کرایہ 15 ہزار پاؤنڈ ماہانہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ دور میں اس کا کرایہ تقریباً دگنا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر شاہی جوڑا اس حویلی کے لیے ماہانہ 30 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 1.07 کروڑ پاکستانی روپے) ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی نئی رہائش گاہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے اس لیے انہیں کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید