ترک صدر رجب طیب اردوان کی ترکمانستان میں اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔
اشک آباد سے خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے صدر پیوٹن کو روس یوکرین جنگ میں محدود سیز فائر کا مشورہ دیا اور کہا کہ یوکرین کی توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہوں پر حملے رک جائیں تو یہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ترکیہ کی امن کوششوں میں تعاون کی خواہش کو دہرایا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے روس کے فنڈز منجمد کرنے کے معاملے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔