جِلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بیماری سے متعلق پیغام جاری کردیا۔
44 سالہ مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں۔
انہوں نے لکھا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیض اہم ہے۔
واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
مائیکل کلارک نے جِلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا تھا۔