• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی قومی رینکنگ ٹینس کے سیمی فائنلز مکمل، فائنلز کل

یوم آزادی قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے، کل فائنلز کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد میں جاری یوم آزادی قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ میں عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ نے فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی کا مقابلہ یوسف خلیل اور برکت اللہ سے ہوگا۔

لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں اشنا سہیل اور شیزا ساجد نے کامیابی حاصل کی۔

بوائز انڈر 18 کے فائنل میں عبدالباسط اور حمزہ رومان مدمقابل ہوں گے، گرلز انڈر 14 میں ایمن ریحان اور بسمل ضیاء فائنل کھیلیں گی۔

بوائز انڈر 12 کے سیمی فائنل میں محمد معیز اور محمد آیان فاتح قرار پائے جبکہ بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 18 اور گرلز انڈر 12 سنگلز کیٹیگریز کے بھی سیمی فائنلز مکمل ہوگئے، تمام کیٹیگریز کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید