بھارت کے معروف تامل اداکار اور سیاسی رہنما وجے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
51 سالہ وجے کی مدورئی میں ٹی وی کانفرنس کے دوران ہجوم کو سنبھالنے میں ناکامی کے ایک واقعے میں ٹی وی کارکن زخمی ہوا تھا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تامل اسٹار اداکار کے خلاف 20 اگست کو مدورئی میں پریس کانفرنس کے واقعے کے بعد مقدمہ درج ہوا، جس میں دیگر 10 افراد بھی نامزد کیے گئے۔
ٹی وی کارکن سارتھ کمار کے درج کرائے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ تقریب کے دوران ہجوم کو غلط طریقے سے سنبھالا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ میں اسٹیج پر جانے کی کوشش کررہا تھا تو وجے کے باؤنسرز نے مجھے زور سے دھکا دیا، میں گر پڑا اور میرے سینے پر چوٹ آئی۔
اس تقریب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک تھے، جن میں سے زیادہ تر اداکار سے سیاست کی طرف آنے والے وجے کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے۔
وجے ٹی وی کے پارٹی کے بانی اور سربراہ ہیں، وہ تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے، ہجوم کے جوش وخروش کے مناظر کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔