پاکستانی تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روبی انعم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر معافی مانگی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ کبھی کسی کا دل توڑ کر، کسی کا برا کر کے، کسی کی دل آزاری کر کے آپ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ نہ ہی کسی کی بد دعا لے کر زندگی میں کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔
روبی انعم نے کہا کہ یہ سب چیزیں اللّٰہ آپ کے دل میں ڈالتے ہیں، میں نے ابھی تک کوئی ایسی بات نہیں کی لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر کچھ کیا ہے، کسی کا دل میری وجہ سے ٹوٹا ہے تو مجھے معافی کیجیے۔
انہوں نے بشریٰ انصاری کا نام لیے بغیر کہا کہ براہِ مہرابانی جب تک میں بتا نہیں دیتی اس وقت تک کوئی فیصلہ نہ کیجیے، میں عنقریب اپنے پروگرام میں بتاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روبی انعم کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس پر تنقید کی تھی۔