• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنوش نے فلم کیلئے گانا لکھا، اسے گایا اور رقص کرکے دھوم مچا دی

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

جنوبی بھارت کے معروف تامل سپر اسٹار دھنوش نے اپنی فلم کے لیے ناصرف گانا لکھا، بلکہ اسے گایا اور اس پر شاندار رقص کرکے دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھنوش کی آنے والی فلم اڈلی کڈائی نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے، فلم کے میوزک البم کا دوسرا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اڈلی کڈائی کا اینجامی تھندانے کے عنوان سے یہ گیت دھنوش پر فلمایا گیا ہے جس میں انہوں نے گاؤں کے ماحول میں سیکڑوں رقص کرنے والوں کے ساتھ زبردست پرفارم کیا ہے، دھنوش نے اس پرجوش گانے کو ناصر خود گایا ہے بلکہ اس کے بول بھی لکھے ہیں۔

گانے میں ایک دیہی علاقے میں دھنوش کو سفید شرٹ اور کیرالہ میں دھوتی کے طور پر پہنے جانے والے لباس منڈو میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ دوسروں کے ساتھ خوشی سے گا رہے اور رقص کر رہے ہیں۔

گانے اینجامی تھندانے کو جی وی پرکاش کمار نے کمپوز کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں دھنوش کی ہی ایک اور فلم کے لیے موسیقی پر نیشنل ایوارڈ جیتا ہے، اسے دھنوش نے گایا ہے، ریپ کے حصے اریوو نے پیش کیے ہیں، جبکہ ستیش نے کوریوگرافی کے فرائض انجام دیے ہیں۔

اس گانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے دھنوش کی آواز کو بالکل موزوں قرار دیا اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

فلم اڈلی کڈائی میں دھنوش مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ اس کی ہدایت کاری کی ذمے داری بھی انجام دے رہے ہیں، اداکارہ نتھیا مینن ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

دھنوش اور نتھیا 2022ء کی ہٹ فلم تھروچترامبلم کے بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

فلم اڈلی کڈائی یکم اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دھنوش کا سب سے مشہور گانا کولا ویری ہے، جو 2011ء میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

یہ گانا دھنوش نے خود لکھا اور گایا تھا، یہ فلم تھری کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جس کے دھنوش ہیرو تھے اور ان کی ہیروئن شروتی ہاسن تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید