• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے قائمہ کمیٹیوں سے اپنا استعفیٰ اسپیکر آفس میں جمع کروا دیا

بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چار کمیٹیوں میں تھا، استعفیٰ دے دیا ہے، بات یہاں تک پہنچی ہے، آگے دیکھیں کیسے چلتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں، ہم  180 نشستیں جیت چکے تھے، کے پی میں دو تہائی اکثریت تھی،  ہماری پنجاب میں اکثریت تھی، ہمارے لوگ شہید ہوئے ہم نے کہا بات کرو، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا، ناحق سزائیں دی گئیں، سزاؤں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوا، کہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاست ہے یہ اس کا حصہ ہیں ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید