• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیک ڈس آنر کیس کے ملزم علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

کیس کی سماعت جسٹس شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی کی کوئی رقم نہیں دینی، مدعی سچا ہے تو حلف دے کہ پیسے دینے ہیں، مدعی حلف دے تو 7 لاکھ ابھی ادا کر دیے جائیں گے۔

مدعیٔ مقدمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ ملزم نے میرے پیسے دینے ہیں۔

جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا کہ ایسے حلف نہیں ہو گا، پھر تو قرآن اٹھانا پڑے گا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ اگر مدعی قرآن اٹھانا چاہتا ہے تو یہ فریقین کی مرضی ہے، قرآن پر فیصلے میں عدالت نہیں آئے گی، عدالت صرف قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید