فرینڈز آف کراچی ٹورانٹو چیپٹر کے زیرِ اہتمام حلیم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
حلیم پارٹی میں کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ سمیت کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کینیڈا کے مختلف شہروں سے سیکڑوں فیملیز ’اہتمامِ حلیم‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں شامل ہوئیں۔
فرینڈز آف کراچی ہر سال اپنی اس روایت کو نبھاتی ہے جسے مقامی کمیونٹی سراہتی ہے۔
شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کو برقرار رکھتے ہوئے کمیونٹی کے مختلف طبقات کو یکجا کیا جارہا ہے اور یہ تقریب یکجہتی کا مظہر ہے۔