• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ بال فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے سے متعلق غلط بیانی کی: پی ایس بی

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے کہ نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے سے متعلق غلط بیانی کی۔

پی ایس بی کے مطابق شوکاز نوٹس پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کا جواب غیر تسلی بخش تھا، فیڈریشن نے انعامی رقم کے حصول کے لیے کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ کی کیش ایوارڈ پالیسی مجموعی چیمپئن شپ کی جیت پر ہے، کسی گروپ یا ڈویژن کی جیت پر نہیں۔

پی ایس بی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹ بال فیڈریشن مستقبل میں محتاط رویہ اپنائے ورنہ سخت کارروائی ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید