پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے کسی کو بھی ادھار دینے سے پہلے اسے گلے لگانے کا مشورہ دے دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو ادھار دینے سے پہلے اچھی طرح گلے لگا لیا کریں، کیونکہ ممکن ہے پھر کبھی ملاقات نہ ہو۔
اس پیغام کو شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں منفی باتیں سوچ رہا ہوں یا غلط کہہ رہا ہوں تو کیا وہ ادھار دینے کو تیار ہیں؟
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اگر ایسا کرسکتے ہو تو میں اس شخص کا اکاؤنٹ نمبر بھیج دیتا ہوں مہربانی کرکے اسے لوٹا دیں۔